صحت

اس بار مقامیوں کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاح بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ (اجلال حسین) ڈپٹی کمشنرہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت پولیو کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی سی افس ہنزہ میں اجلاس ہوا جس میں ایس پی ہنزہ واصف امین اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان ،ڈی ڈی محکمہ تعلیم اور دیگر شریک ہوئے ۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ پولیو مہم ہمارے لئے ایک چیلج بن چکا ہے بغیر کسی بچہ پولیو قطرے سے محروم کئے نہ صرف اپنے اضلاع سے تعلق رکھنے والے بلکہ ملکی و غیرملکی سیاحوں کے بچے بھی ہمارے مہمان ہے ان کوبھی پولیو کے قطرے پلانا ہوگا۔ جب سے دیامیر میں پولیو کیس سامنے آئی ہے ہمیں محتاط طریقے سے اس مہم کو پورا کرنا ہوگا اور ہم کوشش کرینگے کہ اس راونڈ میں بھی کوئی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی تعاون درکار ہو فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو قطرے پلائے بغیر نہ رہ پائے۔ اگچہ ہنزہ ایک پر امن علاقہ ہے لیکن پولیس حکام کو پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ ہنزہ کے داخلی وخارجی راستوں چیک پوسٹوں پر بغیر چیکنگ کے کسی بھی گاڑی کو نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

ڈی سی ہنزہ نے مزید محکمہ تعلیم کے حکام اور ڈی ایچ او ہنزہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے افتتاحی دن کسی بھی سرکاری سکول میں منعقد کرنے کا بندوبست کیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دے سکے۔

ایس پی ہنزہ نے اس موقع پر کہا کہ انشااللہ پہلے سے بھی زیادہ سختی کے ساتھ ضلع کے اندورن اور خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی جائےئیگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر گاڑی کو روک کر پولیو عملہ کا ساتھ دیتے ہوئے ہر گاڑی کی چیکنگ کر ئینگے کیونکہ اس وقت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہمارے ضلع کی طرف رخ کر چکے ہیں۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ بد قسمتی سے گلگت بلتستان میں ایک پولیو کیس انے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کے لئے گزشتہ کی طرح اس دفعہ بھی ضلع بھر میں مختلف ٹیموں کوتیار کر لی گئی ہے سرکار کے دیگر اداروں کی تعاون سے پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے مکمل کرینگے۔ ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہاس بار ضلع ہنزہ میں تقریباً 7758بچوں کو پولیو قطرے پلائے گے جس کے لئے 5زونل 11 ایریاز کے علاوہ 36موبائل ٹیمیں 3انٹری پوئیٹ مقرار کر دئے گئے ہیں ۔

ڈی ایچ اور ہنزہ نے مزید کہا کہ گزشتہ پولیو کے روانڈ میں محکمہ پولیس کا اہم کردار رہا جہاں نے ہنزہ کے مختلف بیرئیر پر 150سے زائد بچوں کو مسافر گاڑیوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور انشاللہ ہمیں توقع ہے کہ اس دفعہ بھی پولیو عملے کے ساتھ پولیس شانہ بشانہ اس خطرناک بیماری کو جڑسے اکھاڑنے میں بھر پور حصہ ڈالیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button