سکس سٹار کی ٹیم نے چلاس میں جاری والی بال ٹورنامنٹ جیت لی

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )  محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے چلاس میں جاری والی بال ٹورنامنٹ سکس سٹار کی ٹیم نے جیت لی ۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایس پی دیامر احمد محی الدین تھے ۔ والی بال ایسوسی ایشن ضلع دیامر کے زیراہتمام محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سکس سٹار اور پولیس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں سکس سٹار کی ٹیم نے پولیس ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیدی ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ پولیس احمد محی الدین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں ۔ دیامر کے نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ، والی بال ، فٹبال و دیگر کھیلوں کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ انہوں نے ونر اور رنراپ ٹیم کو دس دس ہزار روپے انعام بھی دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments