معیشت

تحصیل اشکومن کے گاوں برگل میں نئی ہیچری کا افتتاح، امسال غذر میں آٹھ ہیچریز بنائے جائیں گے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ )خادم حسین سیکرٹری فیشریز،لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کا گاؤں برگل کا دورہ ۔سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر فیشریز گلگت بلتستان حاجی محی الدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غذر سید سفیرحسین بھی تھے ۔سیکرٹری فیشریز لائیو سٹاک اور زراعت نے میڈیا کو بتایا کہ ہچری کیلئے غذر کا پانی اور موسم انتہائی اچھاہے آج کل لوگوں کا رجحان فیشریز کی طرف بڑھ رہا ہے لوگ مچھلی کے کاروبار کو بڑھنا چاہتے ہیں حکومت بھی یہ چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کوقدرت نے شمار نعمتوں سے نوازا ہے یہاں قدرتی وسائل بہت ہیں لوگ اس صاف پانی میں ہچریاں بنا کر لاکھوں روپے کما سکتے ہیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ دائریکٹر سید سفیر حسین نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ اس سال غذر میں ایک لاکھ پانچ ہزار مچھلی کے بچوں(فنگر لنگس) تقسیم کئے گئے ہیں فشریز ڈپیارمنٹ ہچری بنانے والے لوگوں کو 70 ہزار مچھلی کے بچے خرید نے والوں کو 35 ہزار مچھلی فری ادا کرتی ہے جبکہ 10 ہزار مچھلی کے بچے لینے والوں کو 3 ہزار مچھلی کے بچے فری میں ادا کرتے ہیں۔اس سال 45 ہزار مچھلی کے بچوں کو گلگت سے منگوایا گیا جبکہ 55 ہزار مچھلی کے بچے غذر ہی میں موجود تھے ضلع غذر میں کل 20 فش فارم ہیں 12 فش فارم پہلے سے کام کرتے ہیں جبکہ 8 ہچری اس سال سے شروع کیا گیا ہے۔غذر میں لوگ لاکھوں روپے مچھلی کے کاروبار سے کماتے ہیں عبداللہ نامی شخص جس کی اپنی ہچری ہے ماہانہ 6 سو کلو مچھلی فروخت کر کے لاکھوں روپے کماتا ہے۔ شیر قلعہ میں اقبال تقریبا ایک سیزن میں اپنی ہچری سے پانچ لاکھ روپے کماتا ہے اسی طرح گاہکوچ بالا میں رحیم شاہ نے اب تک تین لاکھ روپے کمایا ہے انہوں نے کہا کہ ہندرپ جھیل کیلئے سپیشل لائسنس1000 روپے مقرر ہے اس سال کیلئے اب تک 46 شکاریوں نے لائسنس حاصل کر لیا ہے ۔

سید سفیر حسین نے کہا کہ پچھلے سال فیشریز ڈپیارمنٹ لائسنس کی مد میں 23 لاکھ روپے خزانے میں جمع کروایا تھا اس سال انشاء اللہ 26 لاکھ تک جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ فیشریز ڈپیارمنٹ غذر روزانہ کی بنیاد پر 250 لائسنس اشو کرتی ہے۔جو روزانہ 200 روپے کے حساب سے شکاری رسید لیکر مچھلی کا شکار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا لائسنس ہولڈر کو 8 مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے اور لائسنس ہولڈر مچھلی کا کاروبار نہیں کر سکتا ہے ۔

اس موقع پر سیکرٹری فیشریز اور ڈائریکٹر فیشریز جی بی نے برگل کے مقام پر فنگر لنگس ڈال کر نئی ہیچری کا افتتاح بھی کیا۔اور دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کی محنت میں برکت ڈالے اور اگلے سال تک اس کو مالا مال بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button