صحت

دیامر میں پچپن ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

چلاس(محمد علی خان) NIDS راونڈ 3 پولیو کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق کے زیر صدات منعقد ہوئی۔ جس میں تمام مہکمہ جات کے سر براہان نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے کہا کہ پولیو کمپن کے حوالے سے ہمارا پورا تعاون ہلتھہ کے ساتھ رہے گا۔ہمارے پاس جتنے بھی وسائل ہیں ۔بروئے کار لائے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ تمام نمبردارن بھی پولیو کے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہم اپنی تمام کوشش کرے گے ۔اور اس مہلک بیماری سے اپنے بچوں کو بچائے گے۔اس موقع پر ڈاٹریکٹر ہلتھہ دیامر ڈوثرن ڈاکٹر شاہین شاہ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پولیو جیسے مہلک بیماری کے خلاف مل کر کام کر نا ہے۔ اور اپنے بچوں کو اس بیماری سے بچانا ہے ۔ہمارا پیشہ ہی انسانیت کی خدمت کر نا ہے ۔ہم سب نے مل کر پولیو کمپین کو کامیاب بنانا ہے ۔DHO دیامر ڈاکٹر عبدالمبین نے اس حوالے سے تفصیل سے بریفنک دی انہوں نے کہا کہ چار روزہ پولیوکمپین کا آغاز 15 مئی تا 18 مئی تک کیا جائے گا ۔جس میں 5 سال سے کم عمر 55270 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن (A) کے قطرے پلائینگے ۔جس کیلئے موبائل ٹیمں 208 فکسد سنٹر38 ٹراذٹ پوائنٹ 10 ایریا انچارج 61 ذونل سپروائزر 18 مقرر کیے گئے ہیں۔اور تمام انتظامات کو ہتمی شکل دے دی گئی ہے۔DHO دیامر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہا وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button