اہم ترین

صوبائی اسمبلی اجلاس: سانحہ اشکومن کی شدیدالفاظ میں مذمت، اسپیکرنے وزیر قانون کو کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی

گلگت(پ ر) صوبائی اسمبلی کا 35 واں اجلاس، سانحہ ایمت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن اراکین کا سخت الفاظ میں مذمت، مظلوم خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور واقعے کا ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی محمد فدا ناشاد کی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ کو واقعے سے مطلق رپورٹ ایک دن میں پیش کرنے کی رولنگ۔

اجلاس میں حال ہی میں انتقال ہونے والے مرحومین چئیرمین سروس ٹربیونل بیرسٹر میر اخلاق اور معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد سلیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی محمد فدا ناشاد کی زیر صدارت پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کا 35 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس کے ابتدا میں حال ہی میں انتقال ہونے والے ماہر قانون میر اخلاق اور معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد سلیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے سانحہ ایمت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اجلاس میں رولنگ دیتے ہوئے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی محمد فدا ناشاد نے وزیر قانون اورنگزیب خان ایڈوکیٹ کو کہا کہ اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ ایک دن کے اندر اسمبلی میں پیش کریں۔

دریں اثناء اجلاس میں ایک موقع پراسپیکر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔

پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے وزیر قانون اورنگزیب خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سانحہ ایمت میں ملوث کرداروں کی گرفتاری کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کی ہے اور دیگر ملزمان بھی جلد گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کیس کے انویسٹگیشن آفیسر بھی لواحقین کی مرضی سے بنایا گیا ہے اور کیس سے متعلق اہم پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اسپیکر کی ہدایت کی روشنی میں واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کل کے اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button