متفرق

سینئر صحافی عبدالرحمن بخاری کے والد انتقال کر گئے، پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد

گلگت (خبرنگارخصوصی ) معروف سینئر صحافی عبدالرحمن بخاری کے والد انتقال کر گئے مرحوم نے پسماندگان میں م بیوہ 2 بٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے۔ مرحوم کی عمر 70برس تھی اور گزشتہ روز ہارٹ کی شکایت ہونے پر ڈسٹرک ہسپتال گلگت لے جایا گیا تھا جہاں وہ ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجودجان بھر نہیں ہوسکے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز گلگت میں اداکی گئی اور سینکڑوں افراد کی موجودگی میں ان کی جسد خاکی کو کنوداس قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا ۔

صو با ئی وزیر اطلاعا ت و منصوبہ بند ی اقبا ل حسن اور صوبائی وزیر برائے تعلیم محمد ابراہیم ثنائی نے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی عبدا لرحمن بخاری کے والد کے وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔صوبا ئی وزیرنے دکھ کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کی ہے۔

سینئر صحافی عبد الرحمن بخاری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے گلگت پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقدکی گئی جہاں مرحوم کے مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ تعزیتی اجلاس میں صدر پریس کلب گلگت اقبال عاصی ،جنرل سیکریٹری تنویر احمد ،چیف کوآرڈی نیٹر ندیم خان، خالد حسین ، منظور حسین ، طارق حسین استوری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاگیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button