آئیے اپنی دنیا کو سمجھیںبچوں کی دنیا

کنگرو

کنگرو کا بچہ پیداہونے کے بعد کہاں رہتاہے؟

کنگروکابچہ پیدائش کے وقت ، آدمی کے ہاتھ کے انگوٹھے سے بڑا نہیں ہوتا۔ یہ اپنی ماں کے پیٹ کے ساتھ بنی تھیلی میں گھس جاتاہے۔ تھیلی میں کنگرو کے دودھ کے تھن ہوتے ہیں۔ بچہ ایک تھن منہ میں ڈال لیتاہے اور کئی ماہ تک اسے منہ سے نہیں نکلنے دیتا۔ اس طرح ماں کا دودھ پی پی کر چھ مہینے میں بچہ آہستہ آہستہ بڑاہونے لگتاہے۔ چھ مہینے کے بعد بچہ تھیلی سے باہر نکل آتاہے۔ اب بچہ ماں کی طرح کودنے لگتاہے۔ وہ ماں کے ارد گرد ہی رہتاہے۔ جب بھوک لگے توآکر ماں کا دودھ پی لیتاہے۔

جب کنگرو کا بچہ نو مہینوں کا ہوجائے تو وہ تھیلی میں داخل نہیں ہوپاتا۔ ماں بھی اسے تھیلی میںآنے کی اجازت نہیں دیتی۔ بچہ اٹھارہ ماہ کی عمر تک اپنی ماں کے پاس ہی رہتاہے۔

اگر کنگرو کسی وجہ سے ڈر جائے تو اس کا بچہ فوراًاپنی ماں کی تھیلی میں گھس جاتاہے۔ وہ تھیلی میں، پہلے اپنا منہ ڈالتاہے اور اس کی ماں فوراًدوڑنا شروع کردیتی ہے ۔ بچے کی ٹانگیں بدستور تھیلی سے باہر لٹک رہی ہوتی ہیں۔ ماں کے دوڑنے کے دو ران ہی بچہ سیدھا ہو کر تھیلی میں بیٹھتاہے اور دیکھتاہے کہ اس کی ماں کدھر بھاگ رہی ہے۔ کنگرو کی لمبی دم ، کودتے ہوئے اس کو سیدھا رہنے میں مدد کرتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button