شعر و ادب

انجمن ترقی کہوارچترال کے زیرنگرانی تین کتابوں کی تقریب رونمائی

چترال (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کے زیرنگرانی شائع شدہ کتاب کلیات باباآیوب شاعری مجموعہ مصنف باباآیوب آیوب،ملکھوتہ سلامی کہوارڈرامے مصنف (ر)پرووفیسراسرارالدین اورہائے مہ شیرین نان شاعری مجموعہ مصنف صادق اللہ صادق اردو ترجمہ محمدجاوید حیات کے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی اتوارکے روزچترال پریس کلب چترال میں کیاگیا ۔جس کی مہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخاراورصدرمحفل سابق تحصیل ناظم چترال امیرخان میرتھے جبکہ نظامت کی فرائض محمدجاویدحیات انجام دے رہے تھے۔پروگرام میں پروفیسر ممتازحسین اورسابق ڈائریکٹراطلاعات یوسف شہزادہ (ر)پروفیسراسرارالدین کے کہوارڈراموں پرمشتمل کتاب پرمقالے پیش کرتے ہوئے کہاکہ (ر)پرووفیسراسرارالدین نے کہوارکودورحاضرکے ثقافتی ،لسانی اورتہذیبی یلغارسے بچانے میں اہم کرداراداکیاہے جس سے کہوارزبان ثقافتی یلغارسے محفوظ رہے گا۔ اس طرح مولانگانگاہ ،گل مراد حسرت نے کلیات باباایوب،محمدذکرزخمی ،صالح ولی آزاداورمحمدعرفان عرفان نے صادق اللہ صادق کے کتاب ہائے مہ شیرین نان پرتفصیلی مقالے پیش کئے۔مہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخار،صدرانجمن ترقی کہوار ضلع چترال شہزادہ تنویرالملک نے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی کوسراہاتے ہوئے کہاکہ ا کیڈمی ادبیات اورگندہارا ہندکوبورڈ پشاورکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کتابوں کوشائع کرنے میں ہماری مددکی ہے اُمیدرکھتے ہیں ائندہ بھی اپناتعاون جاری رکھکرہماری حوصلہ افزائی کریں گے ۔شہزادہ تنویرالملک نے مزیدکہاکہ 21مئی 2017کومرکزی انجمن ترقی کہوارکاباقائدہ انتخابات کیاجائے گا موجودہ کابینہ کی مدت ختم ہوچکی ہے اس لئے انجمن ترقی کہوارکے تمام ممبروں سے گذارش ہے کہ پروگرام میں شرکت کویقینی بنائے۔اخرمیں صدرمحفل امیرخان میرنے صدراتی خطے سے نوازا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button