عوامی مسائل

ضلع ہنزہ کے مرکزی علاقوں پر کیڑوں کا یلغار، پھلدار و غیر پھلدار درخت متاثر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) خطر ناک حملہ آور کیڑوں نے ضلع ہنزہ کے بیشتر آبادی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ زمینداروں کو مشکلات کا سامنا۔ گزشتہ سال کے نسبت اس سال کیڑوں کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے ۔ متعلقہ سر کاری محکمے تماشائی بنے بیٹھے ہے ۔ عوام نے میڈیا سے شکایات کے انبار لگادئیے۔ ہنزہ کی بیشتر آبادی جس میں احمد آباد ، التت، گنش ، مومین آباد ، بلتت،ڈورکھن اور علی آباد میں خطر ناک کیڑے داخل ہو چکے ہیں ۔

ان علاقوں کے مکینوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ خطر ناک حملہ آور کیڑوں نے پھلدار و غیر پھلدار درختوں کیساتھ گھروں کو بھی اپنا نشانہ بنایا ہوا ہیں ۔ جس جگہ یہ کیڑے موجود ہیں وہاں پر داخل ہوتے ہی خارش شروع ہوجاتی ہیں ۔ جس علاقے میں یہ کیڑے موجود ہیں وہ جگہ موسم خزاں کا منظر پیش کر رہا ہے پورے علاقے میں ایک بھی پتہ سلامت نہیں ہیں ان علاقے کے میکنوں کا کہنا ہے کہ خارش کاواحد حل انجیکشن ہے اس لئے علاوہ کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ان کیڑوں کی وجہ سے مال مویشوں کیلئے گھاس لانے سے بھی ڈرتے ہیں کہیں خارش کی بیماری نہ لگے ۔

سنٹرل ہنزہ کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق سے اپیل کی ہے کہ محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کو ایمرجنسی طور پر یہ وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے ہدایات جاری کرے۔تاکہ زمینداروں کو آئے روز ہونے والی مالی نقصان کا ازالہ ہو سکیں ۔

گنش کے مکینوں کا کہنا تھا کہ حملہ آور کیڑوں کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی طور پر اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ یہ وبائی مرض میں بدل سکتا ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کیڑوں نے سول ہسپتال کریم آباد کو بھی لپیٹ میں لیا ہے ۔اور التر نالے میں یہ کیڑے واٹر چینلز میں گرتے ہیں واٹر چینل کے زریعے واٹر ٹینک میں پہنچتے ہیں جہاں سے پائپ لائین کے زریعے گھروں تک پہنچتے ہیں ۔اب واٹر چینلز کا پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا ہے۔پینے کے پانی کیلئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button