معیشت

گلگت : ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی

گلگت (پ۔ر) گھریلو صارفین کیلئے خوشخبری۔ ۔مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی کو ششوں سے ایل پی جی سلنڈروں کے قیمتوں میں زبردست کمی کر دی گئیں ۔11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 1360کی بجائے اب 1300روپے میں ملے گا جبکہ 15کلو گرام والا ایل پی جی سلنڈر1650روپے کا ہو گیا ۔اور 35کلوگرام والا سلنڈر عوام کو 4030کی بجائے 3850روپے کا فروخت ہوگا کمرشل سلنڈر 45.4گلوگرام کی قیمت 5000روپے مقرر کردی گئیں ہیں جوکہ پہلے 5230کا فروخت ہوتا تھا ۔تفصیلات کیمطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین ،اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی منظوری سے منگل کے روز ایل پی جی سلنڈروں کے نئے نرخ نامے جاری کرنے کی منظوری دیدی جسکے مطابق فی کلو 5روپے کمی کے ساتھ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 11.8کلو گرام 60روپے کمی کے ساتھ 1300روپے میں فروخت ہو گا سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کے قیمتوں میں کمی گلگت پرائس کنٹرول کمیٹی کی بڑی کامیابی ہے ۔چیئرمین کے مشاورت سے ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز کے ساتھ مزاکرات کامیاب رہے یوں ایل پی جی کے نئے نرخوں کی منظوری ملی ۔نئے مقرر ہونے والے قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائینگے ۔تاکہ گلگت کے عوام کو دی جانے والی ریلف بہم پہنچایا جائے گا۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button