متفرق
ایک معلم ,ایک کھلاڑی اور آرٹسٹ جو ہم میں نہیں رہے

توصیف ایوب
محترم استاد غلام بیگ نے بطور معلم آغا خان ڈائمنڈاسکول پھسو سے اپنے کیریر کا آغاز کیا اور 1977 میں گورنمنٹ اسکول گلمت میں بطور معلم تعینات ہوۓ۔ آپ نے مختلف مقامات پہ اپنا خدمات سرانجام دیا اور آج کل وہ حسینی گورنمنٹ اسکول میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے.
بطور کھلاﮈی وہ فٹ بال , والی بال اور پولو کے کھیل میں مہارت رکھتے تھے.
بطور فنکار آپ نے آغا خان سلور جوبلی بینڈ میں بطور کیپٹن اور ماسٹر ٹرینر اپنی خدمات سر انجام دیے اور گوجال میں نئے شروع ہونے والے بیینڈزکو ٹرین کر نے کے لئے خدمات پیشں کی۔ آپ ستار, ﮈرم اور دف بجانے میں بھی مہارت رکھتے تھے .
وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کے لیے ان کی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائیگا.بطور فنکار انھوں نے اسلام آباد میں لوک ورثہ میں دو مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا.