گلگت بلتستان

سی پیک کانفرنس میں آزاد کشمیرکو بھی دعوت نہیں دی گئی شاید کو ئی آئینی مسلہ ہو- ڈاکٹر محمد اقبال

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کل کے مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر دیا گیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ کو سی پیک کانفرنس میں دعوت دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو مدعو نہیں کیا گیا اور اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ استفیٰ دے دیں ۔ جس پر میں نے کہا تھا کہ چاروں صوبوں کی آئینی حیثیت ہم سے مختلف ہے یعنی ہماری آئینی حیثیت وہ نہیں ہے جو باقی چاروں صوبوں کو حاصل ہے ۔ وہ آئینی صوبے ہیں اور ہم آئین کے دائرے میں نہیں آتے ہیں۔ اور دوسری طرف یہ صوبے بڑے ہیں اور جب سے پاکستان کا وجود عمل میں آیا ہے یہ صوبے تھے۔ جبکہ ہمارے صوبے کا ابھی فیصلہ ہو نا ہے اس طرح آزاد کشمیروالوں کو بھی دعوت نہیں دی گئی شاید کو ئی آئینی مسلہ ہو جو لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے وہ خوش فہمی میں رہتے ہیں۔ میں اُن لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ گزشتہ دور حکومت میں مہدی شاہ اینڈ کمپنی نے کون کون سے بین الااقوامی کانفرنسوں میں وزیر اعظم کے ساھ شریک ہوئے تھے اور کون کون سے غیر ملکی دوروں پر سابق وزیراعلیٰ کو ساتھ لے گئے تھے جو آج ہم پر تنقید کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button