کوہستان

کوہستان: قدیم علاقائی کھیل ’’ٹھیل‘‘ کا مقابلہ

کوہستان (نامہ نگار ) کوہستان کے علاقہ سیو کے قدیم اور تاریخی سکول میں محکمہ ثقافت کے تعاون سے مقامی کھیل کا انعقاد کیاگیا ،جس میں طلباء سمیت مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام گورنمنٹ ہائی سکول سیو میں منعقد ہوا،جہاں کھلاڑیوں نے قدیم علاقائی کھیل ’’ٹھیل‘‘ کا عملی مظاہرہ کیا۔ این ڈی او پاکستان کے ایگزیکٹیو کوارڈنیٹر علیم اللہ یوسفزئی ، بخت الرحمن ، محمد امین ، اظہار الحق و دیگر نے اس کھیل کو اُجاگر کرنے پر کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس اور ایوارڈز تقسیم کئے ۔محکمہ ثقافت خیبر پختونخواہ کے تحت احیائے ثقافت کا پروگرام جاری ہے ،جس میں علاقائی ثقافت کو اُجاگر کیا جارہاہے اوریہ پروگرام بھی اسی کی کڑی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button