معیشت

یو ایس ایڈ نے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈز کے تعت گلگت بلتستان میں 4 ملین ڈالرز کے39 گرانٹس دی

گلگت: گلگت میں آج ایک پر وقارتقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد ان ترقیاتی کاموں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو امریکی اداہ بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام (ایس جی اے ایف پی)کی مدد سے انجام پائے۔اس پروگرام کے ذریعے امریکی حکومت مقامی سطح پر ایسے اقدامات میں معاونت کرتی ہے جن کے ذریعے کمزور عوام کو طاقتور اور باختیار بنایا جاۓ، سماجی کاروبار کی حوصلہ افزائی، چھوٹے پیمانے پر توانائی کے منصوبےبنانا، فن و ثقافت کی ترویج اور ہنگامی حالات کیلئے تیاری شامل ہیں۔این آر ایس پی(NRSP) کے اس پروگرام ایس جی اے ایف نے 2010 سے لے کر آج تک گلگت بلتستان صوبہ میں 39 گرانٹس دی ہیں جن کی مالیت 4 ملین ڈالر ہے۔

آج کی تقریب کے مہمانوں میں گرانٹس سے استفادہ کرنے والے عوام، سرکاری افسروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر دیوسائی کے نیشنل پارک پر بنا ئی گئی دستاویزی فلم “The Last Sanctuary” بھی دکھائی گئی۔اس فلم میں ہمالیہ کے بھورے ریچھ کی ختم ہوتی ہوئی نسل اور پاکستان میں حیوانی ذندگی کی بقا کیلئے امریکی حکومت کی طرف سے کئے گئے تعاون کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔تقریب کے دوران ایک یتیم خانےکے بچوں کی طرف سے ٹیبلو پیش کیا گیاجسے ایس جی اے ایف پی کی طرف سے گرانٹ دی گئی تھی۔ بلبلیک میوزک ہیریٹیج سنٹر (Bulbulik Music Heritage Center) کے فنکاروں کی طرف سے پرفارمنس پیش کی گئی۔اس ادارے کو یو ایس ایڈ کی جانب سے گلگت بلتستان کی واخی ثقافت کی حفاظت کیلئے معاونت کی گئی۔
"بچوں کیلئےپڑھائی اور لکھائی میں بہتری ہو یا بنیادی ڈھانچہ کی بہتری ، نوجوانوں اور خواتین میں کاروباری ہنرکی تربیت ہو یا اقدار میں بہتری ، فطرت کے تحفظ کی بات ہو یا فن و ثقافت کی بقا، غرضیکہ ہر شعبہ میں یہ پروگرام 175,000 سے ذیادہ لوگوں جن میں 75،000 خواتین ہیں، کی ذندگیوں میں قابل تحسین تبدیلی لے آیا ہے۔” ان خیالات کا اظہار سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام (ایس جی ایف پی) کے چیف آف پارٹی سعید اشرف صدیقی نے کیا۔گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے امریکی حکومت کی طرف سے کی گئی امداد کو خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button