تعلیم

بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی اسکولز: پانچو یں کلاس کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء اور طا لبات کے ناموں کا اعلان

گلگت: سال 2016-17 ایلمنٹری بورڈ کے پانچو یں کلاس کے سالانہ امتحان میں ڈسٹرکٹ ہنزہ سے بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکول گیمیش کریم آباد کے طالبہ بشریٰ بیگ دختر امتیاز اللہ بیگ نے 81% نمبرا ت لے کر اول پو زیشن حاصل کئیے ۔ ڈسٹرکٹ سکردو سے ا نیسہ بتول دختر غلام رسول نے بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکول نیو رنگاہ نے 79% نمبرات لے کر دوئم پو زیشن حاصل کئیے اور ڈسٹرکٹ گانچھے سے نعمان احمد ولد غلام رسول نےبیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکول بانپی نے 77% نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کئیے۔

ڈائریکٹر کاچو منظور احمد ڈائیریکٹو ریٹ جنرل بنیادی تعلیم برائے کیمونٹی سکولز (BECS )ریجنل آفس گلگت بلتستان نے محکمہ اور منسٹری ہذا کی جانب سے اول۔دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے طلبا اورطا لبات اور والدین بلخصوص سکول ٹیچر ز کو مبارک باد دئیے اور ٹیچرز کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا بچوں کی کامیا بیوں میں ان کے اساتذہ کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ بچوں کی محنت کے ساتھ اساتذہ کی رہنمائی ہی بچوں کو ایک امتیازی مقام پر پہنچا دیتی ہے۔ محکمہ ہذا کی یہ روایت رہی ہے گلگت بلتستان بھر کے750 کمیو نٹی سکولوں میں جہاں سے بھی طلبہ و طالبات نصابی یا غیر نصابی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی دکھائے ان کو قومی اور مقامی سطح پر انعامات سے نوازا جاتاہے اور ان کے ساتھ انکے ٹیچر کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔محکمہ ہذا کے ڈائریکٹر کاچو منظور احمدنے سکول منجمنٹ کمیٹوں کے ممبران کی سکولوں کے نظم و نسق کے ساتھ اس کے انتظام و انصرام میں رضا کارانہ اور فعال کردار کی تعریف کی۔ سکول کمیٹی کے ممبران سکولو ں کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ہمیشہ دفتر سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اور سکولوں کے نظم و نسق کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئیے دفتر کی رہنمائی کرتے ہیں۔اور امید ظاہر کی دیگر بیسک ایجوکیشن کمیو نٹی سکولوں کے اساتذہ اور طلباء اور طالبات ان سکولوں کے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو اپنے لیئے مشعل راہ بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button