سیاست

مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے اسمبلی میں اقبال جرم کر لیا کہ گلگت بلتستان میں ون مین شو چل رہا ہے- سعدیہ دانش

گلگت (پ،ر ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے اسمبلی میں اقبال جرم کر لیا کہ گلگت بلتستان میں ون مین شو چل رہا ہے جو عوامی حقوق کے تحفظ کے بجائے ذاتی مفادات پر عمل پیرا ہے۔ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں وزراء کا اقبال جرم کرنا کہ جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ مخصوص ٹولے کے ایما پر بند کمرے میں طے پاتے ہیں جو عوام میں تشویش پھیلا رہے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تر جمانی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لہذا حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم باعزت طور پر مستعفی ہو کر عوام کی عدالت میں پیش ہو کر احتساب دیں ۔کہ ان کی غلط پالسیسوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کو سی پیک کانفرنس میں مدعو بھی نہیں کیا جا سکا ۔جو گلگت بلتستان کے روایات اور یہاں کے 20لاکھ عوام کے جزبات مجروع کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ سرکار جس طرح سے عوام کی ترجمانی کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں جو صرف جھوٹے اعلانات کی حد تک ہے کیونکہ آئے روز اسمبلی اجلاس میں ان کے اپنے وزراء تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے ۔گلگت بلتستان کے لوگ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ ہماری حکومت نے اپنے دور میں عوامی ترجمانی کی ہے مگر آج حفیظ سر کار صرف مخصوص ٹولوں کی ترجمانی کر رہا ہے ۔انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ جس طرح سے پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں رہ کر عوامی حقوق کی نمائندگی کی ہے آج بھی پیپلز پارٹی عوامی حقوق کو حاصل کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے ظالم حکمرانوں سے حساب مانگ رہے ہیں۔ حفیظ سر کار اخبارات میں سی پیک میں بھرپور نمائندگی اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بیانات دیکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن دو سال میں ان کی کارکردگی صفر ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button