تعلیم

وزیر اعلیٰ کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا: ضلع ہنزہ کے بیشتر سکولوں کے طلباء بغیر کتابوں کے سکول جانے پر مجبور

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ضلع ہنزہ میں درجنوں سرکاری سکولوں کے طلباء چار ماہ سے بغیر کتابوں کے سکول جانے پر مجبور ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کیا ہوا وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار نمبردار اسلم اور نمبردار فدا کریم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سرکاری سکولوں کے بچوں کے لئے مفت کتابوں کا اعلان کیا مگر ضلع ہنزہ کے بیشتر سکولوں کے طلباء بغیر کتابوں کے سکول جانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے قبل جب مرکزی ہنزہ کے خواتین کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے خلاف شاہراہ پر نکلنے والے تھے تب ڈی سی ہنزہ نےایک ہفتے کا وعدہ کرتے ہوئے احتجاج کو موخر کر دیا تھا مگر تاحال ایک ہفتہ نہیں بلکہ دو ہفتے سے زائد کا عرصہ ہوامگر طلباء کو کتابیں دینے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے ڈی سی ہنزہ اور محکمہ تعلیم کے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منگل یعنی 22مئی تک کتابوں کی فراہمی نہ کی گئی تو محکمہ تعلیم ہنزہ کے دفتر میں طلباء سمیت دھرنا دیا جائے گا جس کا تمام تر ذمہ داری محکمہ ہذا پر ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button