چترال

چترال سکاوٹس، دیر سکاوٹس اور باجوڑ سکاوٹس پر مشتمل فرنٹیر کو ر کے ناردرن سیکٹر کے 479سپاہیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال سکاوٹس، دیر سکاوٹس اور باجوڑ سکاوٹس پر مشتمل فرنٹیر کو ر کے ناردرن سیکٹر کے 479سپاہیوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ جمعرات کے روز دروش چھاونی میں منعقدہوئی جس میں 11کور پشاور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور میجر جنرل شاہین مظہر، جنرل افیسر کمانڈنگ میجرجنرل علی عامر اعوان اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ بھی موجود تھے۔ پاس آوٹ ہونے والے سپاہیوں کے حلف وفاداری اٹھانے کے بعد کور کمانڈر مختلف شعبوں میں نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرنٹئر کور سے تربیت مکمل کرنے کے بعد پاس آوٹ ہونے والے سپاہیوں کو سربکف ہوکر نعرہ حیدری بلند کرنے اور سجدہ شبیری بجالانے کی تربیت دی جاتی ہے اور میدان عمل میں اترنے والے ان سپاہیوں کی بہادری وشجاعت سے بھری کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے ۔ کور کمانڈر نے کہاکہ اس وقت ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑپہ کھڑی ہے اور خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں اور فرنٹئر کور سے پاس آوٹ ہونے والا ہر جوان کواس کے لئے بھر پور تیار رہتے ہوئے پیشہ ورانہ اور ذمہ درانہ سوچ سے منفی قوتوں کے خلاف مورچہ زن ہونا ہے جس میں ملکی اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی ناسور نے ملک پر حملہ آور ہوکر اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے لیکن پاکستانی قوم اور پاک فوج پرعزم ہے کہ اس ناسور کا مکمل طور پر صفایا کردیا جائے گا۔ا نہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ کھٹن اور مشکل تربیت کے بعد پاک فوج کا حصہ بننے جارہے ہیں اور بلاشبہ قوم کو ان پر فخر ہے اور انہیں جذبہ حب الوطنی اور جذبہ خدمت وحفاظت کو سامنے رکھتے ہوئے سپہ گری کی اس پیشے کا آغاز کرنا ہے۔ اس سے قبل کور کمانڈر نے فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر باجوڑ سکاوٹس کے جمعہ خان ، فزیکل ٹریننگ میں نمایان کارکردگی پر چترال سکاوٹس کے سید اشرف حسین شاہ، تعلیمی سرگرمیوں کے لئے باجوڑ سکاوٹس کے زاہد اللہ اور دیر سکاوٹس کے رضوان کو کارکردگی کا اعزاز سے نوازا جبکہ چترال سکاوٹس کے احسان اللہ کو کمانڈنٹ کی خصوصی چھڑی اور باجوڑ سکاوٹس کے امتیاز احمد کو آئی جی ایف سی کی خصوصی شمشیر دی گئی۔ تقریب میں معززین شہر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے تقریب میں شرکت کی۔

اس کے بعدکورکمانڈر لفٹننٹ نذیر احمد بٹ نے چترال کے تینوں کمیونٹی کے عمائدین،منتخب نمائندوں اور معززین علاقہ کے جرگے سے ملاقات کی۔ملاقات میں تینوں برادری کے درمیان امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت کی،تاکہ آنے والے وقتوں میں بھی دشمن کے عزائم کی تکمیل نہ ہوسکے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل سکے۔کورکمانڈر نے پاک آرمی کی طرف سے چترال کی ترقی کے حوالے سے اپنے بھرپور مدد کی بھی یقین دہانی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button