ریحانہ عبادی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات،جنگلات،سیاحت ثقافت وکھیل اور یوتھ افیئرز کی چیئر پرسن منتخب

ریحانہ عبادی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات،جنگلات،سیاحت ثقافت وکھیل اور یوتھ افیئرز کی چیئر پرسن منتخب

60 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ۔ر) رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ریحانہ عبادی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات،جنگلات،سیاحت ثقافت وکھیل اور یوتھ افیئرز کی چیئر پرسن منتخب ہو گئی۔کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اور رکن اسمبلی رانی عتیقہ غصنفر نے بھی شرکت کیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے متفقہ طور پر رکن اسمبلی ریحانہ عبادی کو قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن بنانے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے ریحانہ عبادی کو قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ قائمہ کمیٹی کے فورم سے متعلقہ محکموں کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔