ہنزہ (اسلم شاہ، اکرام نجمی) گورنرمیر غضنفر علی خان نے کہا ہے ہنزہ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اس سال ہنزہ کا ترقیاتی فنڈ اسی کروڑ سے زائد ہے اور میری کوشش ہے کہ میں ہنزہ کے ترقیاتی فنڈ کومکمل طور پر استعمال میں لاوٗں اس لیے میں نے پاک آرمی سے میری ان بڑے پروجیکٹس کو اپنی نگرانی میں مکمل کروانے کی درخواست کی تھی پاک افواج نے میری اس درخواست پر اپنی نگرانی میں ان پروجیکٹس کو مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر میں پاک فوج کا مشکور ہوں ۔
اس روڑ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ ہنزہ علی آباد ،ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹربننے جا رہا ہے اس لیے اس پروجیکٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اس پروجیکٹ سے جہاں ہیڈکوارٹر کے لیے فائدہ ہے وہاں پر اس سے سنٹرل ہنزہ کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا جس میں کئی بڑے گاوں شامل ہیں۔ہنزہ میں سب سے زیادہ آٹھ آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور اس مسلے کی حل کے لیے وزیر اعظم نوازشریف کی مہربانی اور دلچسپی کے باعث عطا آباد پر ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم کسی بھی وقت آکر فیتہ کاٹ سکتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا جبکہ ہم اور حکومت دن رات ہنزہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور جب ہم کام کرنے کے لیے آتے ہیں تو بعض لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنا شروع کرتے ہیں ہم شکر گزار ہیں پاکستان آرمی جو یہاں ہماری مدد کے لیے موجود ہے۔
ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہنزہ علی آباد میں کریم آباد گرلز ہاسٹل سے علی آبادتک 6.6کلومیٹر سڑک کی کشادگی اورمیٹلنگ کے پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button