May 21, 2017 پامیر ٹائمز متفرق Comments Off on سکردو میں یک روزہ ‘حسین سب کا’ کانفرنس منعقد
1۔عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن پاک ڈاکٹر اکرام اللہ کی خوش الحان و سریلی آواز میں قرآن پاک سے محفل کا آغاز ۔
2۔ملک کے معروف پروفیسر شاعر ڈاکٹر سورج نیرائن لال شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے ۔
3 ۔ بلتستان کے حسین آواز کے مالک منقبت خواں یاور مرغوب نے محسن نقوی کا منظوم کلام پیش کیا ۔
4۔تمام مسالک کے علما کرا م نے اتحاد بین المسلمین کا مرکز امام حسین ؑ کی ذات گرامی کو قرار دیا ۔
5 ۔شرکا ء کی جانب سے اتحاد بین المسلمین زندہ باد کے نعروں سے کانفرنس ہال گونجتی رہی ۔
6 ۔کانفرنس ہال کے باہر کثیر تعداد میں لوگوں نے سکرین کے زریعے محفل دیکھا ۔
7 ۔ہندو مذہب سے تعلق برصغیر کے نامور شاعر نیرائن لال نے امام حسین ؑ پر خصوصی کلام پیش کرکے خوب داد تحسین وصول کیا ۔
8 ۔ملک کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع سے تمام مسالک کے علما ،دانشور ،شعرا اور ادیبوں نے کانفرنس میں شرکت کیں ۔
9 ۔ہندو شاعر نیرائن لال کو گلگت بلتستان کے سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان کی جانب سے اعلیٰ کلام پیش کرنے پر 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا ۔
10 ۔اس موقع پر ملک کے نامور منقبت خواں و نوحہ خواں سید شاد مان رضا نے منقبت بحضور امام حسین ؑ پیش کیا ۔
11 ۔اس موقع پر ملک کے مشہور خطیب اہلسنت دربار گولڑہ شریف پیر مفتی محمد عبداللہ نے اتحاد مسلم کے موضوع پر خطاب کیا ۔
12۔حسین ؑ سب کا کانفرنس میں گلگت بلتستان کے حکومتی اراکین سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان،چیئرمین سینڈنگ کمیٹی اشرف صدا ،رکن کونسل وزیر اخلاق حسین ،رکن کونسل سلطان علی خان نے خصوصی شرکت کی ۔
13 ۔حکمران جماعت کے اراکین سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندگان نے کانفرنس میں شرکت کی ۔
14 ۔ تمام خطبا ،شعرا ،ادیبوں اور دانشوروں نے کانفرنس کو اتحاد اُمت کا بہترین نمونہ قرار دیا ۔
Jan 21, 2021 0
Jan 20, 2021 0
Jan 19, 2021 0
Jan 10, 2021 0
Sep 07, 2020 Comments Off on عصر حاضر اور ملک کے دفاع میں ہمارا کردار کے موضوع پر نگر چھلت میں سیمینارکاانعقاد
Sep 06, 2020 Comments Off on نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کراچی ڈویژن نے نئی کابینہ تشکیل دی
Sep 03, 2020 Comments Off on قراقرم یونیورسٹی کے مسائل
Aug 08, 2020 Comments Off on ٕتصویری کہانی —- وادی بلامک: بلتستان کی پوشیدہ جنت