تعلیم

روندو: خمراہ میں مڈل سکول کے نہ چھت اور نہ ہی دیوار، 100سے زائد طلبہ وطا لبات کھلے آسمان تلے تعلیم حا صل کرنے پر مجبو ر

روندو(پ ر) روندو خمراہ میں مڈل سکول کے چھت ہے اور نہ ہی دیوار 100سے زائد طلبہ طا لبات کھلے آسمان تلے تعلیم حا صل کرنے پر مجبو ر۔ محکمہ تعلیم اور صو با ئی حکومت جھوٹ پر مبنی کھو کھلے اعلانات کر کے عوام کو بے قوف بنانے کے سواء کچھ نہیں ۔سب ڈویژن روندو کے علاقہ باغچہ سے 4کلو میٹر دور ی پر واقع خمراہ کے عوام جو کہ90گھرانو ں پر مشتمل ہے جہاں نہ سرکاری ڈسپنسری ہے اور نہ ہی سرکاری سکول جس کی وجہ سے اہل علاقہ سراپا احتجاج کرتے ہوئے میڈ یا کے دفتروں کا رخ کر لیا۔ خمراہ کمیو نٹی کے سربراہ علی محمد ،حاجی فدا ،شبیر حسین ،اعجاز حسین اور دیگر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی اور لا پر واہی کے با عث روندو خمراہ میں مڈ ل سکول 1999میں ایک کمرہ تعمیر کیا اس کے بعد نہ ریپرنگ کیا اور نہ ہی دوسر ی بلڈ نگ بنانے کیلئے کوشش کی گئی ،مڈ ل سکول خمرا ہ کی ایک کمرہ والی بلڈنگ منہدم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے 100سے زائد طلبہ وطالبات کی تعلیم نظام درہم بر ہم اور سینکڑروں طلبہ و طلبات کے زندگی خطرے دو چار ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹیچر بھی نہیں ہے 100سے زائد طلبہ طا لبات کیلئے2ہی ٹیچر ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے محکمہ تعلیم کے رول کے مطابق 4سے 5ٹیچر ہے ۔اہل علاقے نے کئی بار محکمہ ایجوکیشن کے سربراہان ، ڈی سی اور اے سی کے پاس گئے مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی جس کے با عث سینکڑروں طلبہ طالبات کھلے آ سمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ،چیف سیکریٹری ،گور نر گلگت بلتستان اور صو با ئی وزیر تعلیمابراہم ثنا ئی سے مطا لبہ کیا ہے کہ روندو خمراہ کے تعلیم ،صحت اور دیگر مسا ئلوں کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button