متفرق

گلگت : سوشل ویلفیئر آفیسران کے لیے پانچ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز

گلگت ( پ ر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر کے ریجنل آفس گلگت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے سوشل ویلفیئر آفیسران کے لیے پانچ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اس سیشن کا افتتاح ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ محمد یوسف نے کیا۔ فنانشل مینیجمنٹ ،پروپوزل رائٹینگ، پراجیکٹ مینیجمنٹ،آفس نوٹنگ و ڈرافٹنگ اور رولز آف بزنس آف گورنمنٹ جیسے اہم موضوع پر یہ تربیتی سیشن پانچ دن تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی سیشن کے لیئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مایہ ناز ماہر تعلیم اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس اور نوشین مغل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ُ ٰPITACکے ریجنل انچارج محمد سہیل نے بتا یا کہ ان کا ادارہ حکومت گلگت بلتستان کے ادروں میں افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کے لیئے مختلف نوعیت کی ٹریننگ اور ورکشاپس کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان تربیتی سیشنز کے لیئے نہ صرف مقامی طور پر دستیاب اعلی ٹرینرز کا انتخاب کیا جارہا ہے بلکہ ان کا ادرہ ملک بھر سے مختلف کورسز کے انعقاد کے لیے ماسٹر ٹرینرز اور ماہرین سے استفادہ کرتا ہے۔ ان کے ادرے کی کوشش ہے کہ مقامی محکموں میں کام کرنیوالے ملازمین کو اعلی فنی و تکنیکی تعلیم کے لیے اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں کا رخ نا کرنا پڑے بلکہ ان افراد کے لیئے اپنے شہر میں ہی ایسے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائیرکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ محمد یوسف نے بتایا کہ مقامی سطح پر اس طرز کی ٹریننگ کے انعقاد سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت کی جا سکتی ہے اور قلیل مدت میں ہی ان کے آفیسرز تربیتی سیشن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button