معیشت

گندم کی ترسیل کا ٹھیکہ میرٹ پر دیں اور ٹینڈر کے عمل کوذیادہ سے ذیادہ شفاف بنائیں- ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان

گلگت(پ۔ر) ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے گندم کی ترسیل کا ٹھیکہ میرٹ پر دیں اور ٹینڈر کے عمل کوذیادہ سے ذیادہ شفاف بنائیں تاکہ موسمی ٹھیکہ داروں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ٹینڈر کے شرائط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اہل ٹھیکہ دار کو ٹھیکہ دیں تاکہ گندم کے ترسیل میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شہر کے مضافاتی اور دوردراز کے علاقوں میں گندم کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے چیمبر میں کیا ہے۔اس موقع پر محکمہ خوراک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم کے ٹھیکے کو سابقہ طریقہ کار کے تحت دیا جا رہا ہے جس کی سمری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ارسال کر دی گئی ہے اور ٹینڈر کے شرائط کو اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سفارشات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیاہے۔ انہوں نے گندم کے ٹھیکے میں میرٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید بتایا کہ گندم کے ٹھیکے سے نا اہل ٹھیکہ داروں کو دور رکھنے کے لیے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ جس ٹھیکہ دار کے پاس سو ٹرک نہ ہوں وہ ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکے گا۔اس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کے حصول کے حوالے عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چائیے اور محکمہ خوراک محنت سے کام کرے کمیٹی ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔کمیٹی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی بی بی سلیمہٰ ،محکمہ خوراک اور محکمہ قانون کے ذمہ دران نے بھی شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button