متفرق

یاسین: ٹھکیدار ترقیاتی کاموں کا ٹینڈرز مناسب اور پورا ریٹ کے ساتھ لیں- راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے غذر کے ٹھکیدار برادی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین کے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ٹینڈرز مناسب اور پورا ریٹ کے ساتھ لیں ۔ ہم ترقیاتی منصوبوں میں ناقص اور غیرمعیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں رینگے ۔ امسال یاسین میں اے ڈی پی کے تمام منصوبوں کے نگرانی محکمہ تعمیرات عامہ کے ساتھ ساتھ مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں کرینگے ۔ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار حضرات اپنے کاموں کے سائیڈ پرخود کھڑا ہوجائے ہم کسی ٹھیکیدار کے کام پر دوسرئے شخص کو برداشت نہیں کرینگے ۔یاسین میں اس سے قبل ترقیاتی منصوبوں کو ایک ٹھیکیدار دوسرے اور دوسرا تیسرئے کو فرخت کرکے ٓاخرمیں کام کو نامکمل چھوڑ جاتے ہے ۔اس طرح بیشترترقیاتی کام تکمیل تک نہیں پہنچ پاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار براداری کام لینے کے لالچ میں بہت کم ریٹ دیتے ہے جسکے باعث ایک طرف ٹھیکیدار اور دوسرئے جانب عوام کو نقصان ہوتا ہے ۔اس مرتبہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یاسین میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی محکمے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں پر مشتمل عوامی کمیٹی کرینگے ۔تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق پورا ہوسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button