سیاست

کسی بھی ایسی پارٹی سے اشتراک ممکن نہیں جس کا گلگت بلتستان کے سیاسی سوال کے اوپر واضح موقف نہ ہو- عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت (پریس ریلیز)عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان , نیشنل اسٹوڈںٹس گلگت بلتستان اور پروگریسو یوتھ فرنٹ گلگت بلتستان کے مشترکہ اجلاس ہوئی جس میں ظہور الہی , اخوان بھائی , اکرام الللہ جمال , جلال الیدین , شیر افضل , سید تاجک , ناصر علی , سفی الللہ , احسان علی , پیار علی و دیگر نے شرکت کیں . ہنگامی اجلاس میں دو دن پہلے نئی سیای جماعت جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کے جاری پریس ریلیز پہ گفتگو ہوئی جس میں ایک نئی سیاسی پارٹی "عوامی ورکرز پارٹی جموں و کشمیر” کے نام سے تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

اس ضمن میں عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان ، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس گلگت میں بلایا گیا۔پاکستان کے دیگر شہروں میں مقیم گلگت بلتستان پارٹی اور این ایس ایف جی بی کے ممبران سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی گئی اور مشترکہ طور پر یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان واضح کر دینا چاہتی ہےکہ ہمارا کسی بھی ایسی پارٹی سے اشتراک ممکن نہیں جس کا گلگت بلتستان کے سیاسی سوال کے اوپر واضح موقف نہ ہو۔ ہم یقیناً مسلہ کشمیر کا حصہ ضرور ہیں مگر اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ برطانوی سامراجی گماشتہ ریاست جموں کشمیر کو مقدس گائے بنا کر پیش کیا جائے جس کا وجود گلگت بلتستان کے اندر جبر کی بنیاد پر تھا اور کوئی بھی سوچ جو اس سامراجی گماشتہ ریاست کی قصیدہ خواں ہو، ترقی پسند کیسے کہلا سکتی ہے۔ ہمیں "کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ سمجھنے والی سوچ” اور "گلگت بلتستان کو اپنی جاگیر سمجھنے والی سوچ میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button