صحت

کھرمنگ : ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ کچھ ہسپتالوں میں درد ریلیف کے ادویات بھی میسر نہیں جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو بازاروں سے مہنگے داموں ادویات خریدنا پڑتا ہے محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث عوامی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے کھرمنگ کے نالہ جات کے ڈسپنسریوں میں بھی جان بچانے والی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوائی کی خاطر گھنٹوں پیدل سفر کر کے دوسرے علاقوں تک جانے کی نوبت آرہی ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ آفیسران کی عدم دلچسپی ادویات کی کمی کا سب سے برا سبب ہے انتطامیہ کو بار بار بتانے کے باوجودبھی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ادویات نہیں ملتی ہیں غریب عوام کو حکومت مفت علاج کے اعلانات تو کرتے ہیں لیکن اسٹوروں خالی ڈبوں کے علاقہ کچھ نہیں دکھائی دیتی ہے مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں اور ڈسپنریوں میں ادویات پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھایا جائے تاکہ غریب عوام آسانی سے اپنا علاج کر سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button