صحت

گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز اب بھی پیکیج سے محروم

گانچھے (محمد علی عالم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز اب بھی پیکیج سے محروم ، حافظ حفیظ الرحمان نے اونٹ کے منہ میں زیرئے کے برابر پیکیج کا اعلان کیا اور سکریڑی ہیلتھ نے اپریل کے مہینے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیئے مگر تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پیکیج پر عملدآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والے مسیحاوٗں میں احساس محرومی پائے جانے لگے ہیں شہری زندگی کی تمام تر سہولیات سے محرومی کے باوجود گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کی علاج و معالجہ کرنے والے ان ڈاکٹروں کو ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹرز کے مقابلے میں تمام تر مراعات نہ ہونے کے برابر ہیں اور سہولیات کے کمی کے باوجود جو ڈاکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو اس پیکج سے اب تک محروم رکھنا سوالیہ عمل ہے ضلع گانچھے کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ اور سکریڑی ہیلتھ سے اپیل کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر ریلیف دلوائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button