متفرق

گلگت کے شہریوں کے سہولت کیلئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

گلگت (پ۔ر) پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ۔ گلگت کے شہریوں کے سہولت کیلئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ ۔رمضان بازار میں عام بازار کی نسبت اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی رمضان بازار میں یو ٹیلٹی سٹو ر اور محکمہ خوراک بھی اپنا سٹال لگائینگے جبکہ رمضان سستا بازار میں سبزی ،پھل اور گوشت کی سہولت بھی دستیاب ہوگا بازار کی براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کریں گے اور عوامی شکایات سننے کیلئے شکایات سیل بھی قائم ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گلگت کے شہریوں کے سہولت کیلئے گلگت شہر میں رمضان سستا بازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے رمضان بازار این ایل آئی چوک سے متصل میونسپل کارپوریشن پارکنگ پلاٹ میں لگایا جائے گا جہاں شہریوں کو عام بازار سے سستے ترین نرخوں پر اشیاء خوردہ نوش کی سہولت حاصل ہوگی اسکے علاوہ بازار میں گوشت ، مرغی کا گوشت ،سبزی ،پھل اور مشروبات بھی ملیں گی ۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر/چیئرمین پرائس کنٹرل کمیٹی گلگت نوید احمد نے بدھ کے روز پرائس کنٹرل کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ انجمن تاجران ،سبزی فروش ایسوسی ایشن ،کریانہ جنرل سٹور ،پولٹری ایسوسی ایشن اور سویٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے طرف سے لگائے جانے والے رمضان بازار کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران پکوڑے بنانے والوں کیلئے سہ پہر 4بجے سے فٹ پاتھوں پر پکوڑے بنانے کے ساتھ فروخت کی اجازت ہوگی اس سے قبل فٹ پاتھوں پر کسی بھی قسم کی اشیا ء کو رکھنے کی صورت میں کاروائی ہوگی رمضان بازار کے انعقاد کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے دکانداروں اور سبزی فروش ،انجمن تاجران ،کریانہ جنرل سٹور اور پولٹری شاپش و الوں کے ساتھ خصوصی تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی سہولیات کیلئے مقامی انتظامیہ نے عملی اقدامات کر رکھے ہیں اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو از سر نو فعال کیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام خود ساختہ مہنگائی کا شکار نہ ہو سکے بازار میں شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس بازار کی نگرانی میں خود کرونگا اور سیکٹر مجسٹریٹس ہمہ وقت عوامی سہولیات کیلئے چوکس رہیں گے بازار لگانے کا مقصد روضہ داروں کیلئے سہولت دینا ہے بازار 30رمضان تک بلا تعطل لگی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کی حفاظت کیلئے میونسپل فورس اورجی بی پولیس تعینات ہونگے تاکہ عوام بلا خوف خطر خرید وفروخت کر سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button