ماحول

گلگت : شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون پہ عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن

گلگت (پ۔ر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خدا امان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں شہر کی صفائی اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے عملہ ہمہ وقت چوکس اور مستعد ۔ہیں۔ جبکہ بھل صفائی مہم کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع ہے۔ کوہل بالا اور کوہل پائین کی بھل صفائی کیلئے پلان بنارہے ہیں، انشاء اللہ کچھ دنوں میں بھل صفائی کیلئے شیڈول دیا جائے گا۔ ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے ادارے کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پہ عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ عوامی مسائل تر جیحی بنیادوں پہ حل ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون پہ عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا میونسپل بلڈنگ سیکشن روزانہ کی بنیادوں پہ شہر میں نئے تعمیر ہونے والے اور پہلے سے تعمیر عمارتوں کے جانچ پڑتال جاری رکھے ہوئے ہے، کوئی بھی کام قانون کے دائرے میں ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ میونسپل حدود کے اندر کسی بھی شکایات کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کے شکایات سیل پر اطلاع دیں تاکہ شہریوں کے مدد سے غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی میں کامیابی مل سکے۔

آوارہ کتوں کے حوالے سے کہا کہ میونسپل ڈاگ شوٹر شہر میں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے چوکس ہے اور روزانہ کی بنیادوں پہ درجنوں آوارہ کتوں کو انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔ جوٹیال باب گلگت سے لیکر قراقرم یونیور سٹی ایریا ،کنوداس ایریا ،کشروٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں نگرل بالا ،پائین سمیت امپھری بسین عثمان آباد آر سی سی پل تک ڈیڑ ھ سو سے زائد آوارہ کتوں کو عوام کی نشاند ہی پہ ٹھکانا لگا دیا گیا۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم سب ملکر گلگت شہر کو مشکلات سے نجات دلا سکتے ہیں ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button