کھیل

چترال سکاوٹس اے ٹیم نے ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لی

چترال ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چترال سکاؤٹس اے ٹیم اور چترال لیویز کے مابین دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو ا ۔ جس میں چترال سکاؤٹس ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ تھے ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی ،چترال سکاؤٹس کے کرنل انتظامیہ کے دیگر آفیسران اور ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے ۔ میچ کے پہلے ہاف میں چترال لیویز کی طرف سے چترال سکاؤٹس ٹیم پر بڑا دباؤ تھا ۔ اور پہلا گول بھی لیویز کے حصے میں آیا تھا ۔ لیکن چترال سکاؤٹس ٹیم بر وقت خود کو سنبھالا ۔ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز کے دو گولوں کے مقابلے میں تین گول کئے ۔ لیویز ٹیم کوئی دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ کر سکی ۔ جبکہ مقابلے کی چترال سکاؤٹس ٹیم دو مزید گول کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ اور ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فاتح قرار پائے ۔

میچ دیکھنے کیلئے پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعدا میں موجود تھے ۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پو لو چترال کا روایتی کھیل ہے ۔ جس کے فروغ کیلئے اس کی سرپرستی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔ اور شندور فیسٹول ، بروغل فیسٹول ،کاغلشٹ فیسٹول سمیت تمام سپورٹس فیسٹول کو سپورٹ کیا جائے گا ۔ یہ فیسٹولز سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ چترال معاشی طور پر مستحکم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ چترال موجودہ وقت میں مشکلات اور آمائش سے دوچار ہے ۔ اور ہمیں اُمید ہے ۔ کہ سی پیک کی تعمیر لواری ٹنل کی تکمیل اور چترال ہائیڈرو پاور کی پیدوار شروع ہونے کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔ ضلع ناظم نے ہر کھلاڑی کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ جکہ شندور فیسٹول کے کھلاڑیوں کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے انعام کا پیشگی اعلان کرکے کھلاڑیوں کو بھر پور تیاری کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا  کہ ملک دُشمن عناصر کو چترال کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔ اس لئے وہ اس امن کو تباہ کرنے کیلئے مختلف سازش بُن رہے ہیں ۔ لیکن ہم چترال کے عوام اُن سے ہرگز غافل نہیں ہیں ۔

بعد آزان ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی اور چترال سکاؤٹس کے کرنل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈھول اور شہنائی کی سُر پر ڈانس کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button