خبریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جنگ 1965،فتح مبین‘ کے نام سے سیمینار کا انعقاد

گلگت( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں رابطہ انٹرنیشنل فورم کے زیر اہتمام ’جنگ 1965،فتح مبین‘ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،رابطہ انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین نصرت مرزا، وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر خلیل ، ڈین سوشل سائنسزڈاکٹر رمضان، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ ،اسسٹنٹ پروفیسر افتخاری علی ، احمد خان سمیت بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 1965کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ 1965کی جنگ دشمن کے لئے ایک دائمی سبق بن گیا ہے جب طاقت کے نشے میں بدمست روایتی دشمن بھارت نے مملکت خداداد پاکستان پر حملہ کردیا دشمن کی خواہش تھی کہ اس مملکت کو استحکام کی جانب گامزن ہونے سے روکیں اور لاہور میں ناشتہ کرنے کی خواہش سے روانہ ہوئے تھے لیکن مملکت پاکستان کی عظیم اور بہادر فوج نے اپنی عوام کے ساتھ مل کر دشمن کے دانت کھٹے کردئے اور ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلیا یہ وہ وقت تھا جب دشمن طاقت میں کئی گنا مضبوط تھا معیشت اور اسلحہ کئی گنا زیادہ اور بہتر تھے لیکن پوری قوم نے پاک فوج کے پشت پر کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا اور قرون اولیٰ کی یاد تازہ کرادی جب اپنے سے کئی گنا مضبوط دشمن سے صرف غیرت ایمانی کے سہارے پر لڑ کر پسپا کردیا جاتا تھا جنگ یرموک اور حضرت خالد بن ولید کی یادیں تازہ کرادی یہی وہ جنگ تھی جس میں پاکستان کی بہادر افواج نے لاہور اور سیالکوٹ سمیت ملک کے کئی اہم علاقوں کو نہ صرف بچایا بلکہ دشمن کو بھاری اور ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا آج ہم سکون کی سانس اور آزاد فضا میں جی رہے ہیں تو ان شہیدوں کی قربانی ہے ان غازیوں کی خدمات ہیں اس عوام کا جذبہ ہے جنہوں نے دشمن کے ٹینکوں کو اپنے سینوں پر بمب باندھ کر ٹکڑے ٹکڑے کردئے تھے بہادر افواج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں پوری قوم پاک فوج کے پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ رابطہ انٹرنیشنل فورم محافظوں کی محافظ ہے جو عالمی سطح پر پاکستان اور افواج پاکستان کے بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لئے برسر پیکار ہیں اور مختلف سیمینارز،کانفرنس اور تقریبات کے زریعے قوم کو اپنے عظیم محسنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button