چلاس: مسافر گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت بچی جاں بحق، 10افراد شدید زخمی

چلاس: مسافر گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت بچی جاں بحق، 10افراد شدید زخمی

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیورورپورٹ) کھنبری میں مسافر گاڑی کو حادثہ خاتون سمیت ایک بچی جاں بحق 10افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل داریل کا علاقہ کھنبری میں سواریوں کو لیکر جانے والی ٹیوٹا جیب اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں ایک بچی اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں ،جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔مقامی لوگوں اور ریسکو کی ٹیموں نے زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبعی امداد دی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی مری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام زخمیوں کو چلاس منتقل کر دیا ہے اور انتظامیہ کی نگرانی میں زخمیوں کی علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔