اہم ترینحادثاتخواتین کی خبریں

یاسین: ماں کو بچانے کے لیئے12 سالہ بیٹی نے دریا میں چھلانگ لگا دی

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی علاقہ نازبر سےتعلق رکھنے والی 32 سالہ تین بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی ۔ یاسین پولیس کے مطابق ماں کو بچانے کے لے کلاس پنجم میں زیر تعلیم 12 سالہ بیٹی نےبھی دریا میں چھلانگ لگادی۔ ماں کی ممتا پر جان قربان کرنے والی 12سالہ بیٹی کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوئی ہے۔ دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش کو دریا سے برآمد کیا ہے جبکہ ماں کو بچانے کے لے جان دریا کے لہروں کے حوالے کرنے والی 12 سالہ بیٹی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش کو یاسین پولیس نے سول ہسپتال طاؤس سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ یاسین پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

یاد رہے یاسین کے بالائی گاؤں نازبر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خودکشی کایہ تیسرا واقع ہے۔ایک ہفتہ قبل بی اے کے طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بناپرگلے میں رسی کا پھندا لگاکر خودکشی کی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button