جرائم

یاسین : اجازت نامہ کے بغیرتعمیرات کرنے والے سات افراد کے خلاف کاروائی

یاسین (معراج علی عباسی) بلدیہ ایکٹ کی خلاف ورزی تحصیل یاسین کے حدود میں ضلع کونسل غذر سے پیشگی اجازت نامے کے بغیرغیرقانونی تعمیرات کرنے والے سات افراد کے خلاف بلڈنگ انسپکٹرغذر نے تحصیلدار یاسین کو استغاثہ لکھ دیا۔ بلدنگ انسپکٹرغذر سلطان فراض اور انسپکٹرشاکراعظم نے کہا ہے کہ بلدیہ ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے اندر تعمیرات سے قبل ضلع کونسل سے پیشگی اجازت نامہ او ر سرکاری طوری پر مقررکردہ فیس اداکرنا ضروری ہے ۔ تحصیل یاسین میں نئےتعمیرات کرنے والے سات افراد کو قانون کے مطابق تین مرتبہ نوٹس جاری کیا مگر کسی نے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا جس پر ہم نے رول کے تحت تحصیدار یاسین کے پاس بلدیہ ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے اور ضلع کونسل غذر سے این او سی کے بغیراپنے مرضی سے غیرقانونی تعمیرات کرنےکی وجہ سے سات افراد کے خلاف باقاعدہ استغاثہ جمع کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع غذر کے حدود میں تعمیرات سے قبل ضلع کونسل غذر سے پیشگی اجازت نامہ لیناضروری ہے بغیراین او سی کے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button