جرائم

جو ٹیال نالے پر نہانے اور گاڑیوں کے دھونے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد افراد گرفتار

گلگت ( پ۔ر) جو ٹیال نالے پر نہانے اور گاڑیوں کے دھونے پر دفعہ 144کے تحت پابندی کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ہونے والے افراد کو اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے ھکم پر رمضان بازار کے تیاریوں کے سلسلے میں کئے جانیوالے کام پر لگا دیا گیا ۔جب تک کام مکمل نہیں ہوتا سزا کی طور پر شام تک کام کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے جوٹیال نالے پر ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران نالے پر نہانے اور گاڑیوں کے دھونے پر ایک درجن سے زائد افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر لیا میونسپ پولیس ،لیویز فورس کے جوانوں نے موبائل میں لوڈکر کے انہیں رمضان بازار پہنچادیا گیا جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر شام تک کام کریں گے ۔واضح رہے کہ جوٹیال نالے پر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں مثلاٌ نہانے ،گاڑیوں کے دھونے اور بجری نکالنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار حسین شاہ اور میونسپل اور لیوزیز فورس کے جوانوں کے ہمراہ جوٹیال نالے پر اچانک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک درجن سے زائد افراد جن میں ٹیکسی ڈرائیورں اور کوسٹر مالکان شامل ہیں نہاتے اور گاڑیوں کے دھوتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور انہیں سزا کے طور پر رمضان بازار کی تیاری کیلئے کئے جانے والے کام پر لگادیا ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس کاروائی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔بعاد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی زمہ داری ہے اور اس سلسلے میں 144پر ہر حال میں عملدرآمد کیا جائے گا ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button