سیاست

سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونگے

گلگت: نگر میں ہونے والی ضمنی الیکشن سے قبل سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ مقامی اخبار سے ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جاوید حسین نے کہا ہے کہ محمد علی اختر بہت جلد شمولیت کا اعلان کرینگے اور پیپلز پارٹی کےامیدوار کے لیئے کمپین میں بھر پور شرکت کرینگے۔ یاد رہے کہ محمد علی اختر نے سابق وزیراعلی سے اختلافات کی بنا پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہا تھا۔ پیپلز پارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ گلگت بلتستان میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے پارٹی کے سابقہ اور دوسرے پارٹیوں کے ناراض لیڈروں سے رابطہ کررہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button