جرائم

شگر: بغیر ہیلمٹ اور سیفٹی کے شگر کی حدود میں موٹر سائیکل سواری پہ پابندی

شگر(عابدشگری)بغیر ہیلمٹ اور سیفٹی کے شگر کی حدود میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد۔ جب تک مکمل سیفٹی کا بندوبست نہیں ہوگا موٹر سوار شگر کی حدود میں داخلہ اور نکلنے سے باز رہے ورنہ ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شگر سید الیاس حسین نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سواروں کی شگر میں داخلے اور خارجہ پر پابندی لگادئے۔ انہوں نے چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت جاری کیا ہے کہ کوئی موٹر سوار بغیر ہیلمٹ کے شگر میں داخلے سے روکا جائے۔جبکہ شگر سے دیگر اضلاع میں جانے والے بائیک سواروں پر بھی یہ حکم نافذ ہوگا۔ جب تک مکمل سیفٹی کا بندوبست نہیں ہوگا موٹر سوار شگر کی حدود میں داخلہ اور نکلنے سے باز رہے ورنہ ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آئے روز موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے بغیر سیفٹی کے موٹر چلانے کی وجہ سے ہونے والے حادثاتاور نقصانات کے پیش نظر کیاہے۔ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانا قانونا جرم ہے اور خطرنات بھی ۔ زیادہ تر حادثے کے بعد انسانوں کے جانوں کاضیاع بغیر سیفٹی اور بغیر ہیلمٹ کی وجہ سے ہورہا ہے۔ لہذا بغیر ہیلمٹ کے شگر میں موٹر چلانے اور داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگا۔

دریں اثناء پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹر چلانے والوں اور بغیر کاغذات،لائسنس گاڑی چلانے والوں کریک ڈاؤن جاری۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی چالان جاری اور جرمانہ عائد۔تفصیلات کیمطابق شگر پولیس کا قانون کی دھجیاں بکھیروالے اور بغیر ہیلمٹ اور کاغذات و لائسنس کے گاڑی اور بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤں میں تیزی آگئی۔انچارج ٹریفک پولیس عطاء اللہ اور ایس ایچ او سٹی تھانہ شگر محمدزمان شگری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مختلف چوک اور علاقوں میں ناکے لگاکربغیر ہیلمٹ اور بغیر کاغذات اور لائسنس کے حامل افراد کے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط کی جارہی ہے۔ تاہم مجسٹریٹ کے سامناہوکر جرمانہ ادا کرنے کے بعدان گاڑیوں اور موٹروں کو مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button