متفرق

گانچھے : ہماری حکومت نے تاریخ میں پہلی بار گانچھے میں اربوں روپے کی پروجیکٹ منظور کئے۔ اشرف صدا

گانچھے ( محمد علی عالم) چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی و رکن کونسل اشرف صدا نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے تاریخ میں پہلی بار گانچھے میں اربوں روپے کی پروجیکٹ منظور کئے ان خیالات کا ظہار انہوں نے دورہ گانچھے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمیں اپنی آنے والے نسلوں کو بچانے کیلئے کچھ سخت فیصلے کرنے ہونگے مخالفین کی الزامات کا جواب ہم عملی کاموں سے دیتے ہیں ہم سیاسی اعلانات اور عوے نہیں بلکہ عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان کوئی دوری نہیں ہے قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ دورہ گلگت بلتستان کا کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہر مطالبے کو منظور کرتے ہیں قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب کر دیا وفاقی بجٹ سے اربوں روپے کا پروجیکٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ نے میرٹ کی بحالی کو یقینی بنایا اور اداروں میں سیاسی مداخلت کے کلچر کا خاتمہ کیا ضلع گانچھے میں ن لیگ نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا الیکشن میں گانچھے والوں نے ن لیگ کو کامیاب کیا تو ن لیگ نے بھی گانچھے کو خواتین کی مخصوص نشست ، ٹیکنوکریٹ ، اور کونسل میں نمائندگی دیا آج گانچھے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں سلینگ آر سی سی پل، ڈغونی آر سی سی پل ، سلینگ تا ہوشے روڑ جیسے بڑئے منصوبوں اے ڈی پی میں رکھا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت آنے سے پہلے صرف 64ڈاکٹرز تھے جبکہ ہماری حکومت کی آنے کے بعد چار کے قریب لائے ہیں گلگت بلتستان سے کوئی ڈاکٹرز نہیں جا رہے بلکہ واپس گلگت بلتستان آ رہے ہیں سب سے زیادہ پیکج اس وقت گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کو دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہماری حکومت آتے ہیں امن کو بحال کیا ہے اس کے بعد سے ریکارڑ حد تک سیاح آئے ہیں ہوٹلو ں میں رہنے کے لئے جگہے کم پڑ گئے سکولوں کے کمروں میں سیاحوں کو ٹھہرائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button