کھیل

ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں کھیلوں کا میدان نہ ہونے سے نوجوان پریشان

غذر( جاویداقبال)ضلعی ہیڈ کوارٹر کے نوجوان پلے گراونڈ نہ ہونے کے باعث سخت پریشان ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں نوجوانوں کیلئے کھیلنے کیلئے کوئی جگہ موجود نہیں ہے سٹی پارک میں کھیلنے کیلئے محکمہ فارسٹ والے اجازت نہیں دیتے ہیں ۔ہائی سکول کے گراونڈ میں ہیڈ ماسٹر اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ پولو گراونڈ میں پولو کے کھیلاڑی کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں اب بتائیں نوجوان پڑھائی سے فارغ ہو کر کیا کریں ۔انتظامیہ بنائیں ہم تاج کھیلے،چرس پیئے یا روڈ میں پگلوں کی طرح گومے۔ہمارے پاس کوئی اور راستہ موجود نہیں جس سے ہم اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے مصروف رکھے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر غذر اور تمام ممبران قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گاہکوچ شہر میں نوجوانوں کیلئے پلے گراونڈ کا انتظام کیا جائے تاکہ بچے پڑھائی سے فارغ ہو کر کچھ وقت کھیل کر گزرہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button