حادثات

گلگت : اسسٹنٹ کمشنرگلگتنے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز سینٹر کا دورہ کیا

گلگت (پ۔ر) گلگت کے بڑے بڑے ہوٹلوں ،جنرل سٹوروں اور بڑی مارکیٹوں کی کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت سے بچاو کیلئے فائر سیفٹی نظام کی تنصیف ضروری ہو گیا ہے اس مقصد کیلئے معیاری آلات کی تنصیف وقت کی ضرورت ہے غیر معیاری آلات کی تنصیف سے قیمتی جانوں اور مال کیلئے خطرہ کا باعث ہے تحصیل انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کے طرف سے جاری ہدایات نامہ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کریں گے۔شہر میں موجود دفاتر ،بنکوں ،پٹرول پمپس ،بڑے بڑے ہوٹلوں،جنرل سٹورز ا ور فارورڈنگ ایجنسیز کیلئے بھی فائر فائٹنگ کا نظام کی تنصیف بہت ضروری ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ گلگت شہر کو کسی بھی ممکنہ خطرات سے بچاو کیلئے عملی اقدامات کریں اس سلسلے میں سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ گلگت نوید احمد نے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز سینٹر کرنل حسن مارکیٹ کے دورے کے موقع پر ریجنل منیجر نوشاد حسین شانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر دفاتر ،ہوٹلوں ، بڑے دکانوں اور گوداموں میں لگنے والے حاثاتی آگ پر قابو پانے کیلئے سیفٹی فائر کا نظام لازمی ہے ۔ اس موقع پر سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے ریجنل منیجر نوشاد حسین شانی نے بر یفنگ دیتے ہوئے سٹی فائر کے کوآلٹی اور انکے اہمیت کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا آگاہ کیا ۔اور کہا کہ گلگت بلتستان میں واحد کمپنی ہے جو پیور اور اصل گارنٹی کے ساتھ فروخت کیلئے اپنی مصنوعات کو پیش کرتے ہیں آج تک کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں ہیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے بھی اپنے دورے کے موقع پر ہماری کمپنی کے مصنوعات کی تعریف کی اور انکی ہی کوششوں سے ہم نے سرکاری طور پر ڈیلر شب کا اعزاز حاصل کیا امید ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت بھی ہامرے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button