جرائم

غذر : غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد گاڑیوں کا چلان کردیا گیا

غذر ( معراج علی عباس )غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے خلاف محکمہ ایکسایزاینڈ ٹیکسشن اور ٹریفک مجسٹریٹ اور ایس ایچ او سٹی تهانہ کا مشترکہ کریک ڈاؤن، 50 سے زائد گاڑیوں کا چلان کردیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پرکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والے گاڈی مالکان سے دو ،دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر
لیے۔ سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ اٹهایا گیا جبکہ کئ گاڈیوں سے کالے شیشے بهی اتاراگیا۔ اس موقع پر میرانتخاب الحق ایکسایزاینڈٹیکسشن آفیسر غذر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور غذر کے عوام قانون کی بالادستی قائم کرنے میں ہروقت سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں لہذا ہم عوام کے مشکور ہیں کہ ہمارے آگاہی مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوئے اپنے گاڑیوں کے کاغذات مکمل کر نے کے لیے کوشاں ہیں اور محکمہ ایکسایزاینڈٹیکسشن میں عملہ عوام کی خدمت کے لیے ہروقت تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے لیے عوام قابل احترام ہیں ہم سب کو قانون کی بالادستی قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر نا چاہیے کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے چاہے وہ سرکاری ملازمین ہو سیاسی، سماجی، صحافی یا وکلاء ہو سب باعزت شہری ہیں اور ہم ان تمام طبقوں سے زیادہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ نہ صرف تعاون کریں بلکہ قانون کی بالادستی قائم کرنے میں ہماری مدد بهی کریں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button