سیاست

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے ۔ انچارچ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے ۔بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان شروع ہو گا ،غریب کو ایک وقت کی روٹی بھی مشکل سے مل پائے گئی حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکی ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجٹ کے زر یعے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھینے کی کوشش کی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کی پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے تحریک حق ملکیت اور حق حاکمیت کے کامیاب جلسوں کے بعد لیگی حکومت کے منشیوں کے پیٹ میں درد شروع ہوا ہے ۔ اور حق ملکیت کے خلاف بیانات کا سلسہ شروع کیا ہے ن لیگ کے تین افراد اس تحریک کے خلاف ہے حفیظ الرحمن ، اس کا منشی جعفر ﷲاورصوبائی حکومت کا ترجمان

انھوں نے مزید کہا کی لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول ہے اب ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے سی پیک میں گلگت بلتستان کی شناخت ختم کیا گیا اور سکردو روڈ کے لئے کوئی رقم بجٹ میں نہیں رکھا گیا ۔میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا مگر اب وہ اپنے پانچ سال مکمل کر نے والے ہے مگر انھوں نے گلگت بلتستان کو سوا مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button