چترال

ضلعی انتظامیہ فہرستیں بنانے کے نام پر زلزلہ زدگان کو ذلیل کرنے میں مصروف ہے، محمد افضل ممبر ضلع کونسل چترال

چترال (پریس ریلیز) گذشتہ روز ISF ضلع چترال کے صدر ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے ممبر نذیر احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بد قسمتی سے ضلع چترال پچھلے کئی سالوں سے مختلف قدرتی آفات سے دوچار ہے۔ چترال کا تقریباً 80 فیصد آباد ی سیلاب اور حالیہ زلزلے سے متاثر ہو چکا ہے۔

جو کہ چترال نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا۔ جس سے سب سے زیادہ متاثر ضلع چترال ہوا ہے۔ ان قدرتی آفات کے بعد ملک کے وزیر اعظم ، چئیر مین پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے چترال کا دورہ کیا۔ اور ان آفت زدہ لوگوں کی امداد کے لئے کئی اعلانات کئے گئے۔لیکن بد قسمتی سے ان اعلانات پر 10 فیصد بھی عملدرامد نہ ہو سکا۔ اسکی سب سے بڑی وجہ چترال میں لیڈر شب کا فقدان اور چترال انتظامیہ کی نا کامی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبدلاکرم اپنی من مانی کر رہا ہے۔ اُن سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔غریب اور آفت ذدہ لوگوں کو امداد کے نام پر ذلیل کیا جا رہا ہے۔ بار بار متاثرین کی لسٹیں بنوارہے ہیں۔پھر چند دونوں بعد لسٹیں تبدیل ہو رہے ہیں۔ ابھی تک سیلاب زدہ گان کو امدا د نہ ملی تو زلزلہ زدگان کو کیا ملے گا۔اس لئے ہم ایک مر تبہ پھر چترال کے نام نہاد لیڈروں ، چترال انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں نا انصافی نہ کی جا ئے۔ اگر نا انصافی ہوئی !!!! تو نو جوانا نِ چترال سڑکوں پہ آنے پر مجبور ہو نگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button