معیشت

ہنزہ : محکمہ زراعت کے اہلکارباغات کو کیٹروں سے بچانے کے لیئےدوائیاں چھڑک رہے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ہنزہ

ہنزہ (بیوروپورٹ ) ہنزہ میں خطرناک حملہ آور کیڑوں کے خلاف اسپرے مہم جاری ہے۔ڈی ڈی زراعت غلام مصطفی ۔۔۔۔محکمہ زراعت ہنزہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب سے میں ہنزہ آیا ہوں تب سے ان خطرناک حملہ آور کیڑوں کے خلاف سپرے مہم میں بغیر کسی کوتاہی کے مختلف ٹیمیں بناکر مہم جاری ہیں ہم نے اس حوالے سے گزشتہ مہینہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زمہ داروں اور محکمہ زراعت کے اعلی حکام کو ہنزہ آفس مدعو کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا ۔تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ زراعت کے ملازمین کیساتھ والنٹیئرزہر علاقے میں مدد کرینگے کیو نکہ محکمہ زراعت کے پاس ملازمین کی کمی کا سامنا ہے ۔ اُس کے بعد ہم نے سپرے مہم میں تیزی لائی ۔ ہنزہ نگر کے بیشتر آبادی میں حملہ آور کیڑوں کے خلاف اسپرے مکمل کیا ۔ہنزہ نگر کے مختلف ایرویوں میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفی نے سپرے کئے ہوئے ایروں کا ڈیٹیل بتاتے ہوئے کہاکہ سلمان آباد میں پھلدار وغیر پھلدار 1976درختوں کو سپرے کیا۔اس طرح التت 283پھلدار درختوں ،کریم آباد ایریا میں پھلدار و غیر پھلدار 2550درختوں پر سپرے کیا ،سول ہسپتال کریم آباد میں 55درختوں،ایس سی او آفس کریم آباد میں 05درختوں ، کریم آباد گرلز ڈگری کالج اور مین روڈ سائیڈ 220،ڈپٹی کمشنر ہاوس علی آباد اور اس کے اطراف میں 20درختوں ،علی آباد تا حیدر آباد چھمر کھن ایریا میں 2500درختوں ،گورنر ہاوس کریم آباد ہنزہ میں 250، التت دوئیکر ہوٹلوں کیساتھ ۔ہنزہ ایمبسی ہوٹل اور ہرچی ا یروں میں تقریبا آٹھ ہزار سے زائدپھلدارو غیر پھلدار درختوں پر سپرے کیا ہے ۔ جبکہ سمائر نگر میں پھلدار و غیر پھلدار 452درختوں پر سپرے کیا گیا ہے ۔ کل تقریبا 17ہزار سے زائید درختوں پر سپرے مکمل کیا ہے اور مزید جگہوں پر ٹیمیں متحرک ہیں انشاء اللہ ان حملہ آور کیڑوں کو ہنزہ و نگر سے خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ہمارے سپرے ٹیمیوں کے ساتھ تعاون کریں ہنزہ و نگر کے بیشتر ایروں میں روڈ دستیاب نہیں ہے وہاں پر سپرے مشین لے جانے میں محکمہ زراعت کے ملازمین کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ہم سب نے ملکر اس مہم کو کا میاب بنانا ہے ۔ اگر ایک جگہ سپرے کرکے دوسر ی جگہ رہ جاتا ہے تو اس کا کوئی فائیدہ نہیں ہوگا ۔ کیونکہ وہ کیڑے دوبارہ سے پھیلتے ہیں ۔لہذا زمینداروں سے گزاش کرونگا کہ محکمہ زراعت کے سپرے ٹیموں کو اپنے ایریوں میں مدد کرکے خطرناک حملہ آور کیڑوں کی خاتمہ میں مدد کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button