معیشت

سکردو روڈ سمیت گلگت بلتستان کے اہم پراجیکٹس کے لئے بجٹ میں رقم مختص نہ کر نا ذیادتی ہے۔ سعدیہ دانش

گلگت(پ.ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پر عوام پر بجلی گرائی گئی.مسلسل پانچواں بجٹ پیش کرنے کے دعوے داروں نے کسی ایک بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا.سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محض دس فیصد اضافہ زیادتی ہے جو کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حساب سے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے.

جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پچاس فیصد تک کا اضافہ کیا تھا.سکردو روڈ سمیت گلگت بلتستان کے اہم ترین پراجیکٹس کے لئے بجٹ میں رقم مختص نہ کر کے مایوسی کا شکار عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی.بنیادی عوامی ضروریات زندگی پر کوئی ریلیف نہیں دیا گیا صرف لگژری گاڑیوں اور سمارٹ فونز پر ٹیکس چھوٹ سے غریب عوام کو کوئی سروکار نہیں.اضافی اور غیر ضروری ٹیکسوں کے بوجھ تلے عوام کو دبایا گیا.درحقیقت وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے.چھے ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام کی تبدیلی کے دعوے دار 4 سال بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے.پیپلز پارٹی اس غیر متوازن اور ناکام بجٹ کو مسترد کرتی ہے.انہوں نے اس موقعے پرمزید کہا کہ نواز شریف ایک کاروباری شخص ہے انہوں نے اپنے کاروبار کو دیکھتے ہوے سریا اور سمینٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تاکہ غریبوں کا خون چوس کر سمینٹ اور سریا سے مزید کرپشن کا پیسہ بنا سکے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست بجٹ دیا یے جبکہ نواز حکومت نے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ دی ہے پیپلز پارٹی نے کسانوں کے لیے سلانہ بجٹ میں مختلف سبسڈی دی تھی جبکہ ن لیگ نے کسانوں کے اوپر تشددکیا انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ سے ن لیگ نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ حکومت جہوری حکومت نہیں بلکہ ڈیکٹیٹروں اور عوامی مینڈیٹ چراکر اقتدر میں آنےوالی حکومت ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button