صحت

گلگت: ڈی ایچ کیو ہسپتالحقیقی معنوں میں فلاحی ادارہ ہے۔ مریض و لواحقین

گلگت(سروے رپورٹ۔کرن قاسم)ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں مریضوں اور لواحقین نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوحقیقی معنوں میں فلاحی ادارہ قرار دیا ہے۔ایم ایس ڈاکٹر اسرار حسین کی زیر نگرانی میں ہسپتال کا نظام بہتر اندازمیں چل رہا ہے اور مریضوں کو صحت کی سہولیات بہتر انداز میں پہنچ رہی ہیں۔ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہتر ہوا ہے۔ڈاکٹر ز اور عملہ مریضوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے لے کے کر او پی ڈی تک تمام معاملات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں۔سروے میں مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ ایم ایس بذات خود ہسپتال کے تمام امور کا جائزہ لیتے ہیں۔اور مسائل اور مشکلات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کرتے ہیں۔جس سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو رہی ہے۔ اور ہسپتال میں ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ بھی ہو رہے ہیں۔علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔عملے کے رویے بہتر ہونے سے مریض تکلیف محسوس نہیں کر رہے ہیں۔سروے کے دوران میڈیا ٹیم نے تمام وارڈز اور ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اور ہسپتال کے انتظام اور سہولیات پر اطیمنان کا اظہار کیا۔دوران سروے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی کاسامنا ہے جس سے معاملات بہت بہتر انداز سے چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button