اہم ترین

تمام محکمےخالی آسامیوں پر فوری طور پر بھر تیاں عمل میں لا نے کیلئے اقدا مات کریں، چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان

گلگت ( پ ر ) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ڈا کٹر کا ظم نیا ز نے منگل کے روز تیسری سیکر ٹریز کمیٹی میٹنگ کی صدارت کر تے ہو ئے تمام محکموں کے انتظامی معتمدین کو ہدا یت کی کہ گلگت بلتستان میں تر قی کے پہیے کو تیز کیا جا ئے اور جلد ازجلد اس علاقے کو تر قی کے اعلیٰ معیار کے مطا بق اس طر ح بنا یا جا ئے کہ پوری دنیا کیلئے رول ما ڈل بن سکے ۔سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈا کٹر کا ظم نیا زنے تمام سیکرٹریز کو کہا ہے کہ وہ تر قیا تی منصو بوں کے PC-1کو بڑ ے احتیا ط سے مرتب کر یں اور ان میں غلطی کی کوئی گنجا ئش نہ ہو ۔اور وہ محکمے جن کے پا س تیکینکی مہارت مو جود نہیں وہ محکمہ تعمیرات کے انجینئرز کی مدد لے دیگر محکموں کے تر قیا تی منصو بو ں کے پی سی ون کی تیاری میں مدد کر ینگے تاکہ تر قیا تی منصوبے جلد سے جلد مکمل کیے جا ئیں ۔چیف سیکرٹری نے تمام محکمو ں سے ان کی متعلقہ منصوبوں کے بارے میں جا نکاری حاصل کی اور تمام سیکر یٹر یزکو ہدا یت کی گئی کہ وہ اپنے غیر منظور شدہ منصو بوں کے پی سی ون کو جمع کر ایا جا ئے تاکہ متعلقہ فورم میں ان کی منظوری اور ان منصو بوں پر کام شروع کیا جا سکے۔

چیف سیکر یٹری ڈا کٹر کا ظم نیا زنے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام بھرتی کیئے جا نے وا لے آسا میوں کے بارے میں بھی تفصیل سے با ت کی اور حکم دیا کہ ان تمام اسامیوں کو فوری طور پر بھر تیاں عمل میں لا نے کیلئے اقدا مات کریں اور اس سلسلے میں وفاقی پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کیا جا ئے ۔چیف سیکر یٹری نے ریکر وٹمنٹ رو لز کے با ر ے میں ہدا یت دیتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جا ت کے معتمدین اپنے محکموں کے زیر التواء کیسز کو فوری طور پر متعلقہ فورم سے منظور کرا کے فیڈ رل پبلک سروس کمیشن کو بھجوا یاجا ئے تاکہ ان پر بھر تی کے عمل کو تیز کیا جا ئے چونکہ گلگت بلتستان میں سروس کے معیار کو بہتر کر ناان کی اولین ترجیح ہے ۔چیف سیکر یٹری کو ملازمین کیخلا ف Disciplinary Action کے مختلف کیسز کے بار ے میں تفصیلی طو رپر آگاہ گیا اور انھوں نے کہا کہ زیر التوا ء تمام کیسز کو جلد نمٹا یا جا ئے ۔چیف سیکر ٹر ی گلگت بلتستان نےڈپٹی کمشنر ز کا نفر نس میں ہو م ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے دی گئی بر یفنگ میں جاری کئے گئی ہدا یت پر بھی عمل درآ مدکر نے کے احکا مات جا ری کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button