سیاست

گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر سلام دعا دیدار علی پیپلز پارٹی کو مشورے دینے سے قبل اپنی جماعت کی فکر کریں ۔اسلامی تحریک کے اپوزیشن رکن شفیع خان کو مسلم لیگ ن نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا جس پر اسلامی تحریک کے کسی بھی کارکن نے مذمت تک نہیں کی ۔گلگت بلتستان اسمبلی میں مجرم وزیراعظم کے حق میں اسلامی تحریک کے ممبران کی قرادا د کی حامیت سے ان کی اصیلت عوام کے سامنے آچکی ہے اپنی مراعات اور تنخواہ کے حصول کے لئے اسلامی تحریک کے ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ۔ موصوف کی سیاست کو اب گلگت کی عوام سمجھ چکی ہے قومیت اور مذہب کا کارڈ استعمال کر کے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اب موصوف بلدیہ کی سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ۔

گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔ دو سال کے عرصے تک زیرزمین رہنے کے بعد ایک دم صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے خلاف بیانات کا سلسہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔گلگت بلتستان کی عوام لاشوں کی سیاست کرنے والے افراد کی سیاست کو سمجھ چکے ہے ۔گلگت بلتستان کی عوام پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کے جانب سے جاری حق ملکیت و حق حاکمیت تحریک کے حصول کے لیے کوشا ں ہے ،مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کے کارکنوں کے رائے کا احترام کرتے ہوئے نوجوان قیادت امجد حسین ایڈوکیٹ کو صوبائی صدر بنایا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان کے سیاسی قدآور شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا نہ ختم ہونے والا سلسہ جاری ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر تنقید برداشت کرتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button