معیشت

گلگت: رمضان بازار میں خریداروں کا غیر معمولی رش

گلگت (پ۔ر) رمضان بازار میں خریداروں کا غیر معمولی رش ،روزہ داروں نے آٹے، سبزی پھل فروٹ ،چینی دالیں ،چاول،مشروبات اور دیگر اشیاء کی بڑے پیمانے پر خریداری کی بازار اور مارکیٹ ریٹ کی نسبت 5سے 10روپے کمی پر مشتمل اشیاء کی دستیابی پر عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ کی طرف سے رمضان بازار کے قیام کو احسن فیصلہ قرار دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ر مضان بازار میں خریداروں کا غیر معمولی رش رہا ۔رمضان بازار میں مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر اشیاء ضروریہ کے ہر چیز دستیاب ہے جہاں یوٹیلٹی سٹور کے رعائتی اشیاء بھی دستیاب ہیں اسکے علاو ہ کریانہ کے اشیائے خوردنوش کی سہولت بھی دی گئی ہیں جسکی وجہ سے عوام نے جوق درجوق خریداری کیلئے رمضان بازار کا رخ کر لیا ہے انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ بازار میں تمام اشیا ء کے نرخ نامے بازار کی نرخون سے 5سے10روپے کم ہیں اور نرخنامہ بڑے بورڈ پر آویزاں کیا گیا ہے رمضان بازار میں خریداروں نے بازار کی نسبت کم قیمت پر اشیاء کی دستیابی پر مسرت کا اظہا ر کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں انتظامیہ رمضان بازار کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گی اور تمام پھلوں اور سبزیوں کی دستیابی کیلئے کو شاں رہے گی۔واضح رہے کی کریانہ جنرل سٹور کے مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر پنجاب کا دانہ دار فائن آٹے کا بھی سٹال لگایا گیا تھا جو کہ مارکیٹ سے 20روپے کم قیمت پر رمضان بازار میں دستیاب ہے اسکے علاوہ چینی کے ریٹ بھی بازار کی نسبت 15روپے کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button